‫‫کیٹیگری‬ :
17 September 2016 - 20:20
News ID: 423281
فونت
الکفیل پرنٹنگ پریس میں موجود جدید ترین مشینری اور عالمی معیار کی بہترین پرنٹنگ کی وجہ سے اولین ترجیح الکفیل پرنٹنگ پریس بن گئی ہے ۔
الکفیل پرنٹنگ پریس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل پرنٹنگ پریس میں موجود جدید ترین مشینری اور عالمی معیار کی بہترین پرنٹنگ کی وجہ سے عراق اور بیرون ملک میں موجود کتابی اداروں کی اولین ترجیح الکفیل پرنٹنگ پریس بن گئی ہے ۔

حال ہی میں کویت میں قائم ’’ميديا تيم للدعاية والإعلان والإنتاج الفنّي‘‘ نامی فاؤنڈیشن نے الکفیل پرنٹنگ پریس سے مفاتیح الجنان کے دس لاکھ رنگین نسخے چھپوانے کا معاہدہ کیا ہے۔

مذکورہ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر علي حسين ابراهيم نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مفاتیح الجنان کا یہ نسخہ کتابت اور ڈایزاننگ کے حوالے سے ایک منفرد نسخہ ثابت ہو گا ۔

انہوں نے کہا : اس نسخہ کی طباعت کے لیے ہم نے الکفیل پرنٹنگ پریس کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ہم نے اس پریس اور اس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو اب تک کی جدید ترین پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے طور پر پایا ہے۔/۹۸۹/ ۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬