17 September 2016 - 22:44
News ID: 423292
فونت
سید کمال پیمبری:
ایران کی بری فوج کے تربیتی اور تعلیمی اعلی کمانڈر نے کہا : آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر مسلم ممالک کے امن کو تباہ کردیا ہے۔
سید کمال پیمبری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے تربیتی اور تعلیمی اعلی کمانڈر بریگیڈیئر سید کمال پیمبری نے اپنی ایک گفت و گو میں آل سعود کو عالمی سامراجی اور استکباری طاقتوں کا آلہ کار قراردیتے ہوئے کہا :  سعودی عرب اور آل سعود نے اسلامی ممالک اور خطے کے امن و اماں کو تباہ کردیا ہے۔

انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آل سعود کا کینہ اور دشمنا روز بروز نمایاں ہورہی ہے پہلے یہ دشمنا پنہاں تھی لیکن اب ایران کے ساتھ آل سعود کی دشمنا  آشکار اور نمایاں ہوگئی ہے۔

سید کمال پیمبری نے رہبر معظم کے اس سال حج کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آل سعود نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر مسلم ممالک کے امن کو تباہ کردیا ہے اور وہ ایران کے امن کو بھی  تباہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا : ایران کی نصیحتون کا کوئی خریدار نہیں ہے اور سعودی عرب کے ساتھ ایران نے بہت رواداری سے کام لیا ہے  لیکن اب رواداری سے کام نہیں چلےگا کیونکہ ان کی دشمنا اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے اور آل سعود عالمی سامراجی طاقتوں کی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔

بری فوج کے تربیتی اور تعلیمی اعلی کمانڈر نے کہا : منا کے المناک واقعہ میں آل سعود نے غفلت اور لاپرواہی سے کام لیا کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ بعض  مسلم ممالک  آل سعود کی کوتاہیوں غفلتوں اور غلطیوں کو اللہ تعالی کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔

سید کمال پیمبری نے کہا : آل سعود منا کے واقعہ میں تعاون نہیں کررہے تھے لیکن رہبر معظم انقلاب اسلامی کے انتباہ کے بعد ان کی آنکھیں کھولیں اورمنا میں شہید ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی لاشیں ایران کے حوالے کرنے پر مجبور ہوگئے ورنہ ان کا ارادہ تھا کہ منا میں قتل کئے گئے حاجیوں کو دفن کر کے ساتھ ساتھ اپنے ظلم کے تمام شواھد بھی دفن کر دیا جائے گا ۔/۹۸۹/۹۳۰/ک۳۸۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬