‫‫کیٹیگری‬ :
18 September 2016 - 23:12
News ID: 423310
فونت
مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد شعبہ خواتین کی شوریٰ کا اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
مجلس وحدت مسلمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد شعبہ خواتین کی شوریٰ کا اجلاس مرکزی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اس میں اراکین شوریٰ سمیت کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا علی انور جعفری، ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ رحمٰن رضا اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل صفدر عباس سمیت صوبائی کمیٹی کی ارکان خواہر ثنا جمیل، خواہر ھہا مہدی، خواہر صغیر تقوی  نے خصوصی شرکت کی ۔

اراکین شوریٰ حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے خانم عظمیٰ تقوی کو آئندہ تین سال کے لئے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین  ضلع حیدرآباد کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

 نومنتخب سیکریٹری جنرل سے مرکزی سیکریٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے حلف لیا، جبکہ اجلاس کے اختتام پر کتب بینی،  دین شناسی کورس اور شعبہ خواتین میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواہران میں اعزازی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬