‫‫کیٹیگری‬ :
19 September 2016 - 21:40
News ID: 423322
فونت
قائد انقلاب اسلامی:
قائد انقلاب اسلامی نے ریو پیرالمپیک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اورمایہ ناز کامیابی کی تعریف کی ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی نے ریو پیرالمپیک میں شہدائے منیٰ کے نام سے منسوب ایرانی کھلاڑیوں کے دستے کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ آپ لوگوں نے شاندار کارنامے انجام دئے اور ایرانی عوام کو خوش کردیا اور قوم کا سر فخر سر بلند کردیا۔

انہوں نے ریوپیرالمپک میں شریک کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں فرمایا : منیٰ کے مظلوم شہیدوں کی فریاد آپ لوگوں نے پوری دنیا تک پہنچائی ہے اور آپ لوگ منی کے ہولناک سانحے کے مظلوم شہیدوں کی آواز بن کر ابهرے اور احرام کا مبارک لباس پہن کر شعائر اسلامی کے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا ہے ۔

آپ نے شہدائے منیٰ نامی ریو پیرالمپک میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کے دستے کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا : ایرانی کھلاڑی ہمیشہ کی طرح شرعی اصول و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے اس خود اعتمادی کے ساتھ جو ایرانی کھلاڑیوں کی شایان شان ہے کھیل کے میدانوں میں اترتے رہیں گے۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ریوپیرالمپیک میں ایرانی کھلاڑی بہمن گلباد نژاد کی موت کے دردناک سانحے پر تعزیت پیش کی ۔

قابل ذکر ہے کہ اس المپیک کے مقابلے میں ایران نے سونے کے آٹھ چاندی کے نو اور کانسی کے سات تمغے جیت کر پندرہواں مقام حاصل کیا ۔

ریو پیرالمپک میں ایران کے ویٹ لفٹر سیامند رحمان نے تین سو دس کلو گرام وزن اٹھاکر جہاں سونے کا تمغہ جیتا وہیں عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔

ایران کی والیبیال ٹیم نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ سات کھلاڑیوں والی ایران کی فوٹبال ٹیم اور پانچ کھلاڑیوں والی فوٹبال ٹیم نے ریو پیرالمپک میں چاندی کے تمغے جیتے ہیں ۔

اس درمیان پیرالمپک میں ایرانی خاتون کھلاڑیوں میں سارہ جوانمردی اور زہرا نعمتی نے بھی سونے کے تمغے حاصل کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم لہرایا ۔/۹۸۹/۹۳۰/ک۵۵۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬