‫‫کیٹیگری‬ :
20 September 2016 - 07:40
News ID: 423340
فونت
آستان قدس رضوی مشہد کے متولی:
حوزہ علمیہ خراسان کے مشہور و معروف استاد نے کہا : انبیاء علیہم السلام کا عظیم وظیفہ مبلغین کے کاندھوں پر ہے ۔
آستان قدس رضوی مشہد

 

آستان قدس رضوی کے متولی نے سرد جنگ اور سافٹ ویئر کے میدان میں مبلغین کے کردار کی طراف اشارہ کیا اور یہ کہ لوگوں کے نفوس کی تربیت میں انبیاء کا عظیم وظیفہ مبلغین کے کاندھوں پر ہے کہا : تبلیغ دین کا مقصد، لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں اسلامی حقائق کو روشن کرنا اور اسلامی و الہی احکام کو زندہ کرنا ہے اور اسی راہ میں مبلغین کو کوشش کرنا چاہیے کہ جتنا ہوسکے لوگوں کی مذہبی و اعتقادی معلومات و آگاہی زیادہ ہواور حقائق ان کے لیے روشن ہوں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے مزید کہا : مغربی ممالک نے جمہوریت کے نام پر جو فساد برپا کر رکھا ہے اور اس حقیقت کے واضح ہونے کے ساتھ کہ مغربی ممالک کا حقوق بشر کے متعلق نعرہ، صرف غریب قوموں پر سامراج و مستکبرین کے تجاوز کرنے کے لیے ہے یہی سبب ہوا کہ اب معاشروں میں اسلام حقیقی کی طرف تمایل زیادہ ہے اور یہ ایک عظیم فرصت ہے خصوصا دینی صادق علماء و مبلغین کے لیے ۔

خبرگان رہبری کونسل کی مجلس صدارت کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی ایران عاشورا کے قیام کی اتباع کرتے ہوئے دنیا میں حق خواہی اور عدالت کا پرچمدار ہے ، کہا : آج اسلامی نظام مقدس دنیا میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا پرچم اور دنیا کے مظلوموں کی طرفداری میں ظالموں اور مستکبرین کے مقابلے میں اٹھائے ہوئے ہے اور یہ پرچم وہی پرچم ہے کہ جو حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام نے ۶۱ ہجری میں دین رسول اکرم (ص) کی اصلاح کے لیے ابوجہلوں اور انحرفات کے مقابلے بلند کیا تھا۔

حوزہ علمیہ خراسان کی مجلس صدارت کے رکن نے روزعاشورا کو احیاء دین کا سبب قراردیا اور اس تاکید کے ساتھ کہ شہداء کا خون تمام اسلامی ممالک میں بیداری کے چراغ کے روشن ہونے کا سبب ہوا ہے ، کہا : ایرانی اسلامی انقلاب عاشورائے حسینی کا ایک جلوہ ہے اور حضرت امام حسین علیہ السلام روزعاشورا گویا دوبارہ پیدا ہوئے ہیں اس لیے کہ روزعاشورا کی تحریک راہ خدامیں جان نثار کرنے کا جلوہ ہے اور کائنات کی بنیاد بھی اسی پر ہے کہ بشریت حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام مبارک سے بیدار ہوتی رہے اور انقلاب آتے رہیں ۔/۹۸۸/۹۳۰/ک۴۱۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬