20 September 2016 - 07:57
News ID: 423342
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : شام پر امریکی ہوائی حملے شامی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
شام کی فوج پر امریکی حملہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شام کے علاقہ دیرالزور میں امریکی جنگی جہازوں کی طرف سے شام کے فوجیوں پر ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : امریکہ در حقیقت دہشت گردوں  کی کبھی درپردہ اور کبھی آشکارا مدد کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : شام پر امریکی ہوائی حملے شامی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے امریکی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امریکی ہوائي حملے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں بالکل مؤثر نہیں بلکہ امریکی حملوں سے دہشت گردوں کو قوت اور طاقت ملتی ہے ۔

بہرام قاسمی نے کہا : امریکہ کبھی غلطی سے دہشت گرد کے لئے ہتھیار گراتا ہے اور کبھی غلطی سے شامی اور عراقی فورسز پر ہوائی حملے کرتا ہے امریکہ کی یہ غلطیاں عمدی ہیں امریکہ جان بوجھ کر دہشت گردوں کو عراق اور شام میں فعال رکھنا چاہتا ہے۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کی: امریکی اقدام عالمی ضابطوں اور قوانین نیز، سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حثیت سے عائد ہونے والی ذمہ داریوں کے بھی منافی ہے۔

بہرام قاسمی نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بحران شام کے تمام فریق، معاملے کے حل میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے زمینی سطح پر ہر طرح کے غیر دانشمندانہ اقدام سے گریز کریں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی رات دیرالزور صوبے کے قریب واقع شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ساٹھ سے زائد شامی فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جب شام کی فوج نے النصرہ دہشت گردوں سے کئی علاقہ آزاد کرا لیا تھا اور مزید دوسرے علاقہ کی تیاری میں مشغول تھا کہ امریکی طیارے نے شام کے فوجی ٹھاکانوں پر حملہ کر کے النصرہ دہشت گردوں کی حفاظت کی اسی طرح امریکی فوج نے عراق میں عراقی فوج و رضاکار عوامی فوج پر حملہ کر کے داعش کی مدد کرتا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬