21 September 2016 - 21:01
News ID: 423375
فونت
وکی لیکس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک منظم طریقے سے مظالم ڈھا رہا ہے ۔
وکی لیکس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وکی لیکس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھولتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور امریکی حکام تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے۔

دنیا میں چھپے ہوئے راز افشا کرنے والے آسٹریلین شہری جولین اسانج کی مشہور ویب سائٹ وکی لیکس نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

وکی لیکس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ایک منظم طریقے سے مظالم ڈھا رہا ہے جس میں بے گناہ و نہتے کشمیری عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ امریکا اس تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور اس کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پر تشدد کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔

وکی لیکس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر امداد کے حوالے سے مشہور تنظیم ریڈ کراس کے نمائندوں نے ۲۰۰۵ میں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم کے حوالے سے امریکی سفارتکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ ۱۰ سال قبل تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ۳۰۰ حراستی مراکز تھے اور ان حراستی مراکز میں شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے جاتے تھے ۔

جب کہ زیر حراست کشمیریوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بھارتی فوج کے مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکی سفارتکاروں کو تشویش تھی۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬