21 September 2016 - 21:05
News ID: 423376
فونت
شامی فوج نے حلب شہر پر دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کا حملہ ناکام بنا دیا ہے، دہشت گرد گروہوں نے جنگ بندی کی ایک بھی شق پر عمل نہیں کیا ۔
روسی وزارت دفاع

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شامی فوج نے منگل کے روز روسی جنگی طیاروں کی مدد سے حلب کی جانب دہشت گردوں کی پیشقدمی روک دی ہے۔ شام فوج اور روسی فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم چالیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گیارہ گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔ دوسری جانب صوبہ لاذقیہ میں قائم روس کے کوآرڈی نیشن سنیٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے عناصر نے شیخ مقصود نامی علاقے پر حملے شروع کردیئے ہیں۔

اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ شامی فوج نے جنوب مغربی حلب پر بھی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ اس کارروائی میں کم سے کم سو دہشت گردہ ہلاک جبکہ ان کے چار ٹینک اور بارہ گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

ادھر شامی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس اور امریکہ کی ثالثی کے تحت ہونے والی سات روزہ جنگ بندی پیر کی شام ختم ہوگئی ہے۔

شامی فوج کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گرد گروہوں نے جنگ بندی کی ایک بھی شق پر عمل نہیں کیا بلکہ وہ جنگ سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو پھر سے منظم کرنے میں لگے رہے۔

شامی فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہشت گرد گروہوں نے اس عرصے کے دوران تین سو بار سے زیاد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔/۹۸۸/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬