21 September 2016 - 21:15
News ID: 423378
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان:
پاکستان صوبہ سندہ کے زیر اہتمام کربلا معلیٰ امام بارگاہ شکارپور میں تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے زیر اہتمام کربلا معلیٰ امام بارگاہ شکارپور میں تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس کے مہمان خاص رکن شورائے عالی حجت الاسلام محمد امین شہیدی تھے جبکہ کانفرنس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کی۔

کانفرنس میں مدرسہ جوادیہ کے پرنسپل اور شہداء کمیٹی شکارپور کے وائس چئیرمین عبدالمجید بہشتی، سیاسی کونسل کے رکن مولانا پہلوان علی سنگھڑ، MWM کے رہنماء احمد علی طاہری، محمد نقی حیدری، محمد علی شر، معشوق علی قمی، سکندر علی دل، وارثان شہداء قمر دین شیخ ، برادر تنظیموں کے نمائندے، ماتمی انجمنوں کے رہنماء و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا : دہشت گردوں نے اب سرزمین سندہ کا رخ کیا ہے۔

انہوں نے کہا : شکارپور اور جیکب آباد کے سانحات، شہداد کوٹ اور خیرپور سمیت سندہ بھرمیں دھشت گردوں کے تربیتی مراکز اور سہولت کار حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ان حالات میں ملت کی نمائندہ جماعت مجلس وحدت مسلمین نے ملت کی ذمہ دار شخصیات، علمائے کرام، خانوادہ شہداء، قومی تنظیموں کے نمائندگان ،ماتمی انجمنوں اور نوحہ خوانوں سے قومی صورتحال پر مشاورت کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے ، صوبائی سطح پر تحفظ عزاداری اور پیغام کربلا کانفرنس ۲۵ستمبر کوحیدر آباد میں منعقد کی جارہی ہے ، جس میں علمائے کرام ، ماتمی انجمنیں اور برادر تنظیمیں شریک ہوں گے۔/۹۸۹/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬