22 September 2016 - 22:24
News ID: 423385
فونت
حیدرالعبادی:
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے شہر شرقاط اور صوبہ الانبار کے دو جزیروں الرمادی اور ہیت کو آزاد کرنے کی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں ۔
حیدرالعبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اس وقت نیوریاک میں ہیں منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ شرقاط شہر اور الرمادی اور ہیت جزیروں کی آزادی کی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں ۔

دوسری جانب عراقی فوج کی ساتویں ڈویژن نے خبر دی ہے کہ اس نے صوبہ الانبارکے دو دیگر شہروں بغداد اور حدیثہ کی آزادی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں عوامی رضاکار فورس اور قبائلی نوجوان بھی شامل ہیں جبکہ داعش مخالف عوامی فورس کے جوان بھی ان کارروائیوں میں فوج کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حدیثہ سے لے کر بغدادی شہر تک کے پورے علاقے میں جاری رہیں گی ۔  داعش نے بغدادی اور حدیثہ شہروں پر دوہزار چودہ میں قبضہ کرلیا تھا ۔

عراقی فوج اب تک کئی اہم شہروں منجملہ فلوجہ، الرمادی ، تکریت اور القیارہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا چکی ہے۔/۹۴۰/۹۸۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬