25 September 2016 - 20:01
News ID: 423449
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے میزایل کی دنیا میں ترقی کرتے ہوئے سات سو کیلو میٹر تک مار کرنے والا میزائیل بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
ایرانی میزائل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے انتہائی جدید اور جنگی ٹیکنالوجی سے بنائے گئے 'ذوالفقار' نامی میزائل کی پیداوار کے عمل کا باضابطہ آغاز کردیا ہے ۔

یہ انتہائی جدید اور جنگی ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ذوالفقار میزائیل ۷۰۰ کلومیٹر تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ میزائل ایران کا وہ پہلا میزائل ہے جو جامد ایندھن سے فائر ہوگا ۔

یہ ذوالفقار میزائل جو زمین سے زمین پر وار کرنے والا ہے اس ذوالفقار میزائل کی تقریب تعارف کے موقع پر ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان، اعلی عسکریہ حکام اور ایرانی دفاعی سائنسدان موجود تهے ۔

ایران کے وزیردفاع نے ذوالفقار میزائل کی خصوصیات کا ذکرکرتے ہوئے کہا : یہ میزائل زمین سے زمین پر مارکرنے کی توانائی اور انتہائی دقیق طرح سے ہدف پر لگنے کی صلاحیت رکھتاہے ۔

اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا : مسلح افواج نے اپنی جنگی ضروریات بالخصوص جدید ہتهیاروں کی ساز و سازمان کی فراہمی کے لئے ایک موثر حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے اور روز بروز اس میں ترقی کے لئے کوشان ہے ۔

حسین دہقان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : لانگ رینج گراؤنڈ میزائل ذوالفقار ایرانی ماہرین اور دفاعی سائنسدانوں کی جانب سے ڈیزائن اور تعمیر کی گئی ہے  اور یہ میزائل متحرک لانچنگ پیڈ سے فائر کیا جاسکتاہے جبکہ یہ راڈار کی پہنچ سے بھی باہر ہے ، اور ہدف پر صحیح طریقے سے لگتا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا: گزشتہ سالوں سے ایران نے دفاعی اور میزائل شعبوں میں ترقی کی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ایرانی سائنسدانوں اور مسلح افواج مزاحمت کی وجہ سے ایران کے دفاعی پروگرام اپنے صحیح سمت میں آگے بڑه رہا ہے ۔

وزیر دفاع نے بیان کیا: دشمنوں کی طرف سے ایران مخالف رویہ بے نقاب اور یہ سازشیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ اندرونی وسائل سے تیار کئے جانے والے 'غدیر، سجیل او خرمشہر' میزائلوں کی باضابطہ پیداوار کے آغاز رواں سال کے آخر تک کیا جائے گا ۔

انہوں نے تاکید کی : ملکی ساخت تمام میزائلوں کی رفتار تیز ہے اور مختلف سطح پر اپنے اہدف کو ٹهیک ٹهیک نشانہ بنا سکتے ہیں، جو تجربہ کیا گیا اس میں اس کی کامیابی سو فیصد تهی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے تمام میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ۔ یہ میزائل طویل فاصلے تک روایتی ہتهیار لے کر ہدف کو نشانہ بناتا ہے ۔ یہ کروز میزائل ہے جو رکاوٹوں کے باوجود سیدها اپنے ہدف کی طرف لپکتا ہے ۔

انہوں نے کہا : ایران کی مسلح افواج میں اس میزائل کے شامل ہوجانے کے بعد مسلح افواج کی میزائلی طاقتوں میں  قابل ذکر حد تک اضافہ ہوجائے گا ۔

وزیردفاع نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دفاعی توانائیوں میں اضافہ وزارت دفاع کی بنیادی اسٹریٹیجی ہے کہا : ذوالفقار جیسے اہم اور ٹیکٹیکی میزائل کی تیاری جو پابندیوں کے دور میں مکمل ہوئی ہے ایران کی موثر دفاعی توانائیوں میں اضافے کے تعلق سے وزارت دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں کے مضبوط عزم و ارادے کی غماز ہے  ۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کی طرف سے ہمیشہ چیلینج و دھمکی کو بہت ہی جدی لیتے ہوئے جنگی میدان میں اپنی ترقی اور فوجی اسلحہ کی ساخت میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کو مضبوط و قوی بنانے نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۶۰۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬