25 September 2016 - 20:52
News ID: 423458
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں گیارہ افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ شمالی علاقے تاجی میں بم دھماکے میں دوعراقی شہری جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔

تاجی کا علاقہ ، بغداد کا پرہجوم علاقہ شمار ہوتا ہے  ۔ اس درمیان داعش نے صوبہ صلاح الدین میں پئے درپئے شکست کھانے کے بعد اپنے وحشیانہ جرائم تیز کردئے ہیں ۔

داعش نے اپنے تازہ ترین جرائم میں صوبہ نینوا میں پچیس عام شہریوں کو فوج کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گولی مار دی ہے ۔

داعش نے جو دوہزار چودہ سے صوبہ نینوا پر قابض ہے عام شہریوں کے خلاف کسی بھی طرح کے جرائم سے دریغ نہیں کیا ہے ۔/۹۸۹/ف/۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬