28 September 2016 - 15:28
News ID: 423506
فونت
صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غرب اردن میں فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے۔
 صیہونی فوجی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غرب اردن کے شہر جنین پر حملہ کر کے فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی اور ان پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

ان حملوں میں ایک فلسطینی زخمی ہوا جبکہ کئی دیگر سانس گھٹنے کی مشکل سے دوچار ہو گئے، یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے ہی شہر الخلیل پر حملہ کر کے کم سے کم چھے فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

العہد نیوز ویب سائٹ نے بھی خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے قریب الشعفاط کیمپ پر بھی صیہونی فوجیوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔

اس کارروائی کے دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینی قیدی صبحی ناصر ابو خلیفہ کے گھر پر بھی حملہ کیا اور ان کے بھائی کو گرفتار کر لیا ۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی آئے دن مختلف بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں اور شہریوں کو گرفتار اور ان سے باز پرس کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت کی بائیس جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی شہری قید ہیں جن میں سے سات فلسطینی ایسے ہیں جو گذشتہ تیس برسوں سے صیہونی حکومت کی قید میں ہیں۔

ان ساڑھے سات ہزار فلسطینی قیدیوں میں سڑسٹھ خواتین، چار سو فلسطینی بچے اور چھے فلسطینی رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں، جبکہ سات سو فلسطینی قیدی ایسے بھی ہیں جنھیں وجہ بتائے بغیر جیلوں میں بند رکھا جا رہا ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬