30 September 2016 - 16:07
News ID: 423541
فونت
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے ملک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے بجائے جنگ اور دہشت گردی کے رکنے کی ضرورت ہے۔
بشار جعفری


رسا نیوز ایجنسی کی روئٹرز سے رپورٹ کے مطابق، بشار جعفری نے جمعرات کے روز شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد کہا کہ شامی حکومت اپنے عوام کو قتل نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی انسان دوستانہ امداد لے جانے والے ٹرکوں پر بمباری کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گرد شام میں عام لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے شامی فوج پر کئی بار جارحانہ حملے کیے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ دیرالزور پر دہشت گردوں کا قبضہ کروائے گا۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے مزید کہا کہ علاقے میں امریکہ کی سیاسی غلطیاں دہشت گرد گروہ داعش کے وجود میں آنے کا سبب بنی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں نے سترہ ستمبر کو دیر الزور میں شامی فوج کے اڈے پربمباری کی تھی جس میں باسٹھ شامی فوجی جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۱۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬