30 September 2016 - 20:04
News ID: 423557
فونت
بهرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دونوں پڑوسی اور دوست ممالک پاکستان اور ہندوستان کو تجویز دیتا یے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بهی انتہائی طریقہ اپنانے سے گریز کریں ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطابہ کرتے ہوئے کہا : دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑهنے سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دونوں پڑوسی اور دوست ممالک پاکستان اور ہندوستان کو تجویز دیتا یے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بهی انتہائی طریقہ اپنانے سے گریز اور تمام اختلافات اور مسائل کو براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔

ترجمان دفترخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے سے دہشتگرد اور انتہا پسندوں عناصر کو فائدہ ملے گا اور ایسے عناصر کی حمایت کرنے والے ممالک بهی علاقائی امن کو متاثر کرنے کے لئے اس صورتحال سے فائدہ اٹهائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا : پاکستان اور ہندوستان حالیہ کشیدگی کو بغیر کسی فوجی طریقے سے حل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو بڑهائیں۔

بہرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : پاکستان اور ہندوستان جو ثقافتی اور تہذیبی کے اشتراکات کے حامل ہیں ماضی کی طرح آپس کے مسائل کو سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں کے ذریعے حل کریں ۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے مسئلہ کو لے کر گذشتہ تین مہینہ سے کشیدگی چل رہی تھی اور پچھلے ہفتہ اوری میں ہندوستان فوجی بیس پر حملہ کی وجہ سے حالات زیادہ کشیدہ ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی نوبت ہو گئی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۹/ک۳۲۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬