01 October 2016 - 10:19
News ID: 423569
فونت
سرزمین پاکستان کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام اقبال بہشتی نے محرم کے قریب پشاور میں امام بارگاہوں کے متولیوں سے ملاقات وگفتگو کی ۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے منتخب جنرل سیکریٹری حجت الاسلام اقبال بہشتی نے محرم کے قریب پشاور میں امام بارگاہوں کے متولیوں سے ملاقات وگفتگو میں شھر کے حالات کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے کہا: ہمارا صوبہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی حساس ہے، محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا۔

حجت الاسلام بہشتی نے  محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں میں متولیان اور بانیان مجالس سے ملاقاتوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارا صوبہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے انتہائی حساس ہے، محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا، پولیس اور انتظامیہ عزاداری سید الشہدا (ع) کے حوالے سے متولیان اور بانیان مجالس کیساتھ تعاون کرے اور اسی طرح ہمارا تعاون بھی ان کیساتھ ہونا چاہئے۔

 انہوں نے مزید کہا : عزاداری پر نہ کبھی کوئی سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬