03 October 2016 - 10:05
News ID: 423603
فونت
بشار جعفری:
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے رشا ٹوڈے کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا: امریکہ پہلے دن سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے ۔
بشار جعفری

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے رشا ٹوڈے کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا : امریکہ شروع سے شام میں پلان بی پر عمل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ شام سے متعلق امریکہ کے پلان بی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ اور شامی حکومت کے مخالف گروہوں کی مدد  شامل ہے کہا : شام کے بارے میں امریکہ کے پاس پہلے دن سے کوئی پلان اے نہیں تھا بلکہ وہ بحران شام کے آغاز سے ہی اپنے پلان بی پر کام کر رہا تھا ۔

بشار جعفری نے کہا: امریکہ جبہۃ النصرہ کی حمایت کر رہا ہے اور داعش اور جبہۃ النصرہ کے خلاف حملے کرنے کا امریکی دعوی بالکل جھوٹا ہے ۔

اقوام متحدہ میں شامی مندوب نے تاکید کی :‌ صفوں سے شام کی حکومت کے مخالف اس کے بقول اعتدال پسند گروہوں کو الگ نہ کئے جانے سے جبہۃ النصرہ ان مخالف مسلح گروہوں کی آڑ میں خود کو روپوش کر رہا ہے کہ جن کی امریکہ حمایت کر رہا ہے ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو میں اعتدال پسند مخالف عناصر کو دہشت گرد گروہوں سے الگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا:  ماسکو اور واشنگٹن کی وساطت سے جو فائربندی کا سمجھوتہ ہوا تھا اس کی جبہۃ النصرہ نے ہی کئی بارخلاف ورزی کی ہے ۔

انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے : امریکہ دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کی حمایت اور اس کو ضروری وسائل فراہم کر رہا ہے ۔ /۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۲

 

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬