03 October 2016 - 14:27
News ID: 423611
فونت
مسلم علماء کونسل لبنان کے رکن:
صیدائے لبنان کے سنی امام جمعہ نے عاشوراء کو اتحاد اسلامی کے استحکام کا بہترین موقع جانا اور کہا: عاشوراء شیعہ و سنی دونوں ہی سے متعلق ہے ۔
شیخ صهیب حبلی

رسا نیوز ایجنسی کی النشره سے رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء کونسل لبنان کے رکن شیخ صهیب حبلی نے محرم الحرام کی آمد پر اپنے ارسال کردہ پیغام میں ملت اسلامیہ کو سیرت مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے سے متوصل ہونے کی تاکید کی ۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت محمد مصطفی (ص) نے حق کی تبلیغ اور دین حنیف اسلام کی تعلیمات کو استحکام عطا کرنے کے لئے مھاجرت کی لھذا ہمیں بھی تبلیغ دین اسلام کے لئے مھاجرت کرنی چاہئے اور ہم سب کو آپ (ص) کی ھجرت سے سبق لینا چاہئے ۔

اس سنی عالم دین نے نئے اسلامی سال پر اسلامی ممالک میں امنیت اور ثبات برقرار کئے جانے کی امید کی ظاھر کی اور کہا: انشاء الله نیا سال دھشت گردی کی نابودی کا جو عالم اسلام اور مسلمانوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے سبب ہو اور اس نئے سال میں ملت اسلامیہ ایک دوسرے کے مزید قریب آئے گی ۔

شیخ حبلی نے ایام محرم الحرام اور ایام سوگواری حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: واقعہ کربلا، اسلامی اتحاد کا بہترین موقع ہے کیوں کہ عاشوراء شیعہ و سنی دونوں ہی سے متعلق ہے ، عاشور، فتنہ گر اور اسلام کا چہرہ بگاڑنے والے ممالک سے مقابلہ کی درسگاہ ہے ہمیں اس موقع سے بہترین استفادہ کرنا چاہئے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬