04 October 2016 - 19:14
News ID: 423628
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا : احکام خداوندی اور دین کے سنہری اصولوں کی پیروی میں امت مسلمہ کی بقاء اور سلامتی ہے۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ احکام خداوندی اور دین کے سنہری اصولوں کی پیروی میں امت مسلمہ کی بقاء اور سلامتی ہے۔

امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم 33 میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خدا اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر مسلمان کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے بیان کیا : اسی پیغام کی تبلیغ اور ترویج کیلئے امام حسینؑ نے اپنے خانوادے کے ہمراہ میدان کربلاء میں اپنے سے کئی گناہ بڑے لشکر سے جنگ کی اور دین کو فتح مندی سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پرآشوب دور میں جہاں انسان انسان کے خون کا پیاسہ نظر آتا ہے، ہمیں دامن رسول اللہ اور اہلبیت اطہارؑ کے در سے وابستگی اختیار کرنا ہوگی تاکہ خوشنودی خدا اور رسول خدا حاصل ہو۔

حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اتحاد اور اتفاق کو برقرار رکھیں اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کے قیام کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬