04 October 2016 - 22:43
News ID: 423635
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی خلائی ٹیکنالوجی دنیا کے ۱۰ ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے ۔
خلائی ٹیکنالوجی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر 'فتح اللہ اُمی' نے عالمی یوم خلاء بازی کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساته خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا : ایران کی ایرو اسپیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ان 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہے جنہوں نے اس شعبے میں قابل قدر ترقی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1999ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق پیلی بار خلاء میں بهیجے جانے والے سیٹلائٹ کے بعد ہر سال 4 سے 10 اکتوبر تک عالمی ہفتہ خلاء بازی کے طور پر منایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی رسائی کے استعمال اور موبائل فونز کی تخلیق انسانی زندگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خلائی شعبے میں مزید ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی سرمایہ کاری کو بڑهانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فتح اللہ امی نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں بهاپ اور گیس پاور پلانٹس کا خاتمہ کرتے ہوئے شمسی توانائی پاور پلانٹ کی تعمیر میں اضافے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلائی اور ہوبازی میں جیتنی سرمایہ کاری کریں ہمیں 10 گونا فائدہ ملے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬