05 October 2016 - 12:31
News ID: 423652
فونت
لاہور پاکستان :
طلباء تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاذ کے رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔
متحدہ طلبا محاذ اجلاس متحدہ طلبا محاذ اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلباء تنظیموں کا نمائندہ پلیٹ فارم متحدہ طلباء محاذ کے رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متحدہ طلباء محاذ کی رکن تنظیموں انجمن طلباء اسلام، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، جمعیت طلباء اسلام (ف)، المحمدیہ اسٹوڈنٹس، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اسلامی جمیعت طلبہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام میں باہمی مسلکی رواداری کو فروغ، پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور کشمیر میں بھارتی مظالم کو زیرِبحث لایا گیا۔

بعدازاں شرکاء اجلاس نے لاہور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس ماہ سیدنا امام حسین علیہ السلام اور ان کا خانوادہ شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے، محرم الحرام ایثار، قربانی، برداشت اور رواداری کا درس دیتا ہے، آج ہم کو رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنے اور وفا کے پیکروں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

طلبا رہنماؤں نے کہا: حالیہ دہشتگردی پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے اور اسے اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے آزادی دلانی چاہئے۔

انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پر حالیہ مظالم بدترین مثال بتایا اور کہا کہ لیکن اس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی قابل مذمت ہے، بھارت ظلم اور طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬