06 October 2016 - 23:29
News ID: 423668
فونت
وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نےعالمی سطح پر پاکستان کو بدنام اور تنہا کردیا ہے ۔
وہابیون کو سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر مالی امداد مل رہی ہے

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ (نون) کے رکن رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید  نےعالمی سطح پر پاکستان کو بدنام اور تنہا کردیا ہے حافظ سعید کونسے انڈے دیتا ہے جو ہم اس کی پرورش کررہے ہیں اور ہم آج تک حافظ سعید جیسے لوگوں کو ختم نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے متعلق ایسا تاثر قائم کیا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستانی وفد کسی ملک جائے تو وہاں کے حکام یہ کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات حافظ سعید کی وجہ سے خراب ہیں، جبکہ ہمیں ان رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے ہمیں  دہشت گرد ملک قرار دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حافظ سعید کونسے انڈے دیتا ہے جو ہم اسے پال رہے ہیں، جبکہ حافظ سعید وہ شخص ہیں جو دنیا بھر میں تو پھر رہے ہیں لیکن پاکستان میں وہ کہیں نظر نہیں آتے۔رانا محمد افضل اس وفد میں شامل تھے جس نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق آگاہی کے لیے فرانس کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ وہابی دہشت گرد مدارس اور ادارے پاکستان میں عدم استحکام اور دنیا بھر میں پاکستان اور اسلام کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔

وہابیون کو سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر مالی امداد مل رہی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی حکومت وہابیوں کے خلاف کوئی قدم اٹھانے سے گریز کررہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬