06 October 2016 - 23:44
News ID: 423673
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : کوئٹہ میں بے گناہ خواتین کو بے دردی سے شناخت کرکے قتل کرنا بزدلی کی بڑی مثال ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس نے کوئٹہ میں مسافر بس میں شناخت کرکے شیعہ ہزارہ خواتین کو قتل کرنے اور حسین آباد واہ کینٹ میں دو عزاداروں کے بہیمانہ قتل کی پرزورالفاظ میں مذمت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے آغاز پر ہی کوئٹہ اور واہ کینٹ میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ امن وامان کو ثبوتاژکرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی مذموم سازش ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے  ، کوئٹہ میں بے گناہ خواتین کو بے دردی سے شناخت کرکے قتل کرنا بزدلی کی بڑی مثال ہے۔

حکمران اور سکیورٹی ادارے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کے خلاف فوری ٹھوس اور موثرکاروائی عمل میں لائیں ، علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت کوئٹہ اور واہ کینٹ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف خراسان تا نمائش چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں عزاداروں کی بڑی نے شرکت کی اور دہشت گردوں اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬