07 October 2016 - 19:13
News ID: 423694
فونت
ری پبلیکن پارٹی: جو شخص معذروں کا احترام نہیں کرتا اور اپنی فوج کے خلاف بیانات دینے سمیت مذہبی منافرت پھیلاتا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ری پبلیکن پارٹی کے 30  سابق اراکین کانگریس نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کااعلان کردیاہے۔

ری پبلکن پارٹی کے 30 سے زائد سابق اراکین کانگریس نے اپنے دستخطوں کے ساتھ سے ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے پارٹی منشور کا مذاق اڑایا ہے لہذا ٹرمپ کسی صورت بھی امریکہ کے صدر بننے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ جو شخص معذروں کا احترام نہیں کرتا اور اپنی فوج کے خلاف بیانات دینے سمیت مذہبی منافرت پھیلاتا ہے کسی بھی صورت امریکی صدر بننے کا اہل نہیں ہوسکتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬