07 October 2016 - 23:32
News ID: 423697
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : شام کے بحران کو حل کرنے کا واحد راستہ سفارتکاری اور بات چیت ہے ۔
بہرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی کے اس بیان پر کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے غیر سفارتی طریقہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے سخت تنقید کی ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اس میں ذرہ برابر شک کی گنجائش نہیں ہے کہ گذشتہ چھے برسوں میں شام کے شہریوں کا قتل عام ، شام کی شہری تنصیبات کی تباہی اور دسیوں لاکھ شامی باشندوں کی دربدری نے ثابت کر دیا ہے کہ بات چیت ہی بحران کا حل ہے جنگ و خونریزی اور دہشت گردی کو رواج دینے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران میں دخیل فریقوں خاص طور پر  علاقے کے باہر ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اس بحران کے حل کے لئے اپنی سیاسی کوششوں میں پر امن طریقوں خاص طور پر شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کو ترجیجات میں قراردیں ۔

بہرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اس میں شک نہیں کہ ایک دن سب اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ سفارتکاری اور بات چیت ہی شام کے بحران کا واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ شام کا بحران مغرب و صیہونی مملک کی طرف سے ایجاد کیا ہوا ہے جس میں مرنے والے بھی مسلمان اور مارنے والے بھی اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہیں، اس بحران میں کتنے بے گناہ لوگ لا وارث، بے وطن و یتیم ہو گئے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬