‫‫کیٹیگری‬ :
07 October 2016 - 23:43
News ID: 423698
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا : بعض اس طرح کے ممالک امریکہ سے اتنا ڈرتے ہیں کہ اس کی ایک دھمکی کے سامنے مکمل طور پر تسلیم ہوجاتے ہیں۔
آیت اللہ موحدی کرمانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس خطیب جمعہ  نے امریکہ کے مقابلے میں بعض افراد کے حائف ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ پر نہ امید رکھنی جاہیے اور نہ ہی اس سے خوفزدہ ہونا چاہیے بلکہ امریکہ کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسندوں سے کہا ہے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل اور تحریک عاشورا کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے عالمی سامراج کی ظالمانہ پالیسیوں میں جکڑی ہوئی قوموں کی رہائی کا راستہ ہموار کریں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے نماز کے خطبوں میں ایام عزا اور عاشورا کی آمد کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پوری دنیا کے مسلمان او حریت پسند افراد ، سید الشہدا اور ان کے اصحاب کی سرفروشی ، جذبہ حریت پسندی اور فداکاری کو اپنے لئے نمونہ عمل قراردے کر امام عالیمقام کی اس تحریک کو انسانوں کی آزادی اورانہیں فلاح و سعادت کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے آگے بڑھائیں گے ۔

انہوں نے بعض بے بصیرت لوگوں کی عامیانہ فکر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بعض افراد امریکہ سے اتنے خائف ہیں کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات پر عمل کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا : بعض کمزور اسلامی ممالک پر امریکہ نے اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے اور امریکہ  ان اسلامی ممالک کے حکمرانوں کا رخ جس طرف موڑتا ہے ان کا رخ اسی طرف مڑ جاتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : بعض اس طرح کے ممالک امریکہ سے اتنا ڈرتے ہیں کہ اس کی ایک دھمکی کے سامنے مکمل طور پر تسلیم ہوجاتے ہیں۔

خطیب جمعہ نے اقتصادی پالیسی پر توجہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل کر کے ملک کو اقتصادی لحاظ سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے اس سال ایرانی عوام کو حج و زیارت خانہ خدا کی اجازت نہیں ئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اللہ تعالی آل سعود پر لعنت کرے جنھوں نے اس سال ایرانی حجاج کو حج بیت اللہ سے محروم کیا آل سعود امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہے۔

موحد کرمانی نے بیان کیا : چھوٹا شیطان بڑے شیطان سے بہت ڈرتا ہے اور بڑے شیطان کے احکامات پر عمل کر کے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے ۔

تہران کے خطیب جمعہ نے دشمنان اسلام منجملہ امریکا اور صیہونی حکومت کی آشوب  بپا کرنے اور بدامنی پیدا کرنےوالی پالیسیوں اور اقدامات کا علاقے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کی طرف سے ساتھ دئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک بیدار ہوجائیں اور پوری ہوشیاری کے ساتھ دشمنوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنادیں ۔

انہوں نے مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی دعوت دیتے ہوئے تاکید کی : آل سعود ،  اسلام و مسلمانوں کے لئے ذلت و رسوائی کا باعث بنا ہوا ہے۔

خطیب جمعہ نے بیان کیا : منی کے حادثے کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا منی کا حادثہ آل سعود کی نااہلی اور خیانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے ایرانی مسلمانوں کو حج کی سعادت سے محروم کرنے کے آل سعود حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا : گذشتہ برس  پیش آنے والے سانحہ منیٰ کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سانحے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں ۔

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی ملکوں سے تاکید کی : وہ حج کا انتظام خود چلانے کے لئے کوئی تدبیر کریں اس لئے کہ  آل سعود حج اور حرمین شریفین کا انتظام چلانے کی اہل نہیں ہے ۔

انہوں نے ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہونے کے لئے ایران میں پائی جانے والی بے پناہ صلاحیتوں اور وسائل و ذرائع سے استفادے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا : ایرانی عوام کو اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور امریکا نے ایرانی عوام کی جو دولت ضبط کی ہے بالآخر وہ اس کو حاصل کرکے رہیں گے ۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا : ایرانی عوام کو امریکا سے کوئی امید نہیں ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا کیونکہ پوری تاریخ میں امریکا نے وعدہ خلافیوں کے سوا اور کچھ بھی نہیں کیا ہے اور اسلامی جمہوریہ نے مذاکرہ میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کر کے دنیا والوں کے سامنے اپنی نیک نیتی بھی واضح کر دی ۔۹۸۹/ف۹۳۰/ک۸۱۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬