08 October 2016 - 16:38
News ID: 423710
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی :
ڈاکٹر حسن روحانی نے ملائشیا میں مسلمانوں کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت امام حسین(ع) ہمارے لئے اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لئے عظیم نمونہ اور اسوہ حسنہ ہیں ۔
حسن روحانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ملائشیا میں مسلمانوں کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا مسلمانوں اور حتی غیر مسلمانون کے درمیان ایک گہرا پیوند ہے کیونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام ہمارے لئے اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لئے اسوہ حسنہ اور نمونہ عمل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ملائشیا میں مسلمانوں کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا مسلمانوں  اور حتی غیر مسلمانون کے درمیان ایک گہرا پیوند ہے کیونکہ  حضرت امام حسین علیہ السلام ہمارے لئے اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لئے اسوہ حسنہ اور نمونہ عمل ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ہماری کامیابی حضرت امام حسین (ع) کے نام سے ہوئی  اور ہم نے سامراجی اور استمعاری  طاقتوں کا مقابلہ حضرت امام حسین (ع) کے نام سے کیا اور کررہے ہیں  کیونکہ اللہ تعالی نے فتح اور کامیابی کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام محبوب خدا کے محبوب ہیں  انھوں نے ہمیں توحید، استقلال ، آزادی اور حریت کا درس دیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران کی پیشرفت اور ترقی میں بھی عاشورائی ثقافت کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ  ہم اللہ تعالی کے فضل و کرم اور اہلبیت اطہار علیھم السلام کی عنایات کی روشنی میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں ۔ صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار بنانے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے لیکن ایران ، مکتب کربلا کی برکت سے ان تمام الزامات کو بے بنیاد ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام ہی اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام کے دین کا حقیقی مظہر ہیں اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے بغیر دین اسلام کی صحیح تصویر ممکن نہیں ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۴۱۲

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬