08 October 2016 - 23:42
News ID: 423716
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی:
سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام حسن ظفر نقوی عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شہدائے کربلا کا ذکر ظلم کے خلاف ایک بڑا جہاد ہے ۔
حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام حسن ظفر نقوی نے اسلامک ریسرچ سینٹرمیں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتے ہے کہ وہ مسلمانوں کو تباہی سے بچانے کیلئے ان کی درست رہنمائی کریں اور مسلمانوں کے تمام طبقات ہوش و عقلمندی سے کام لیتے ہوئے اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں۔

 انہوں نے کہا: شہدائے کربلاء کا ذکر ظلم کے خلاف ایک بڑا جہاد ہے کیونکہ خانوادہ رسولﷺ کے افراد نے مشکل اور سخت ترین وقت میں حق کا ساتھ دیا اور ظلم کے خلاف عملی جدوجہد کر کے یہ بات واضح کردی کہ جتنے بھی حالات خراب ہوں حق و صداقت ہی کو ہر حال میں ترجیح دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں کوشش کرنا چاہیئے کہ پیغام حسینی پوری دنیا میں پہنچے کیونکہ اس وقت ہمارے مسلمان بھائی طرح طرح کی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں اس کے علاوہ ظلم، جبر اپنے عروج پر ہے، ہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتے ہے کہ وہ مسلمانوں کو تباہی سے بچانے کیلئے ان کی درست رہنمائی کریں اور مسلمانوں کے تمام طبقات ہوش و عقلمندی سے کام لیتے ہوئے اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں اور اتحاد اور وحدت کے ساتھ دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬