‫‫کیٹیگری‬ :
09 October 2016 - 14:35
News ID: 423726
فونت
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں قائد انقلاب اسلامی کی موجودگی میں حسینیہ امام حمینی رح میں مجلس عزا منعقد ہوئی ۔
حسینیہ امام خمینی رح میں عزاداری امام حسین علیہ السلام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطبابق قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں حسینیہ امام حمینی رح میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

اس مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمدی خاتمی نے بیان کیا :  واقعہ کربلا تاریخ ساز واقعہ ہے اور حصرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنے پورے وجود اور اپنے اہل و عیال کے ہمراہ دین اسلام کا بھر پور دفاع کیا اور دین اسلام کو صبح قیامت تک حیات عطا کی اور یزید اور اس کے چاہنے والوں کو تاریخ عالم میں رسوا کردیا۔

انہوں نے اس مجلس عزا شہدای کربلا سے خطاب میں کربلا کے تاریخ ساز قیام کے عناصر پر روشنی ڈالتے ہوئے فداکاری اور ایثار کو اہم عناصر قرار دیتے ہوئے تاکید کی : عاشور کے مکتب میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل نیک کام، دینی نظام اور حکومت کی تشکیل ہے اور حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین کی سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

حجت الاسلام و المسلمین سید احمد خاتمی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے، کہ حضرت امام حسین (ع) نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اللہ تعالی کے دین کے تحفظ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کی کوئی حد نہیں ہے وضاحت کی : آج سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے طفیل اور عاشور کی ثقافت کی بدولت ایران میں دین کی سربلندی کا پرچم لہرا رہا ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ یہ پرچم لہراتا رہے۔

واضح رہے کہ امام بارگاہ امام خمینی (رح) میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا کا سلسلہ بارہ محرم تک جاری رہے گا۔

اسی طرح اس مجلس عزا میں آقایان ماشاءالله عابدی و منصور ارضی نے مصائب مظلوم کربلا کی مداحی و نوجہ خوانی کی ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬