09 October 2016 - 17:33
News ID: 423737
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے یمن کے دارالحکومت صنعا پرسعودی عرب کے حملے اور اس غیر انسانی اور وحشتناک ظلم سے اپنی نفرت کا اظہار کیا اور اس المیے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے یمن کے ثابت قدم عوام کے قتل عام اور ان کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی اداروں نے بھی اس کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

بہرام قاسمی کا مزید کہنا تھا کہ وحشی آل سعود کی  جارحیت کے خاتمے اور تمام یمنی فریقوں کی شرکت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کے سوا یمن کے اس مصنوعی بحران کے خاتمے کا کوئی اور راستہ قابل تصور نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے دن یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے میں اس ملک کے سابق وزیر داخلہ جلال الرویشان کے مرحوم والد کی آخری رسومات ادا کئے جانے کے مقام پر متعدد بار بمباری کی۔

جس کے نتیجے میں سیکڑوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں یمن کے اعلی حکام بھی شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬