11 October 2016 - 10:50
News ID: 423769
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ:
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام خط جس میں ایران کا یمن کیخلاف سعودی جارحیت پر شدید غم و غصہ کا اظہار ۔
محمد جواد ظریف

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ 'محمدجواد ظریف' نے اقوام متحدہ (UNO) کے سیکرٹری جنرل 'بان کی مون' کے نام ایک خصوصی مراسلے میں یمنی دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کی حالیہ سفاکانہ فضائی جارحیت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا : یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی  افسوسناک ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب 'غلام علی خوشرو' نے ظریف کے خصوصی مراسلے کو پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اس خط کو سلامتی کونسل کی دستاویزات میں شامل کرتے ہوئے اسے شائع کیا جائے۔

بان کی مون کے نام ظریف نے اس خصوصی خط میں کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کی طرف سے ہفتے کے روز 8 اکتوبر کو صنعا پر سعودی عرب کی افسوسناک اور مہلک فضائی جارحیت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسانی امور کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس افسوسناک فضائی حملے میں اب تک 640 افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ اس دہشتگردانہ فضائی حملے سے ایک بار پهر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یمن پر جارحیت کرنے والوں کو انسانی جان کی کوئی ارزش نہیں اور حملے کرنے والے گزشتہ ڈیڑه سال سے ہزاروں افراد بالخصوص بچے اور عورتوں کا قتل عام کرنے کے علاوہ لاکهوں یمنی شہریوں کو اپنے گهربار چهوڑنے پر مجبور کردیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ یمن پر جارحیت کے لئے نہ صرف سعودی عرب بلکہ اس کے ساته تعاون کرنے والے جیتنے بهی ممالک ہیں وہ سب ان سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور انهیں اپنے اس جنگی جرائم کے ارتکاب  کے بارے میں  جواب دینا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اس بات پر شدید تشویش ہے کہ سعودی عرب کی بمباری سے یمن پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اس ملک میں انسانی بحران میں شدت پیدا ہوگی۔

ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ ریڈ کریسنٹ صنعا میں سعودی فضائی حملے میں زخمیوں کو طبی امداد دینے لئے تیار ہے۔

ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ و برباد کردیا ہے اور سعودی عرب کے وحشیانہ اقدام پر اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں کی خاموشی پر سخت افسوس ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬