12 October 2016 - 22:33
News ID: 423787
فونت
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں انسان دوستی پر مبنی ایرانی عوام کی امداد یمنی عوام تک پہنچانے کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے فوری طور پر اقدامات انجام دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
علی

 

رسا نیو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک مجلس ترحیم پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں ایک سو چالیس سے زیادہ افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہونے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے زخمیوں کو تہران کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی آمادگی کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسٹیفن اوبرایان نے ایران کے مستقل نمائندے اور سفیر غلام علی خوشرو سے ملاقات اور گفتگو کی۔

 

غلام علی خوشرو نے اس ملاقات میں سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں زخمی ہونے والوں میں سے بہت سے افراد کی تشویشناک حالت اور اس حملے میں وسیع پیمانے پر ہونے والے نقصان کی جانب اشارہ کیا اور فوری اقدامات انجام دینے کی ضرورت پر تاکید کی۔

 

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ترجمان نے پیر کے دن کہاکہ اس ادارے کے حکام چاہتے ہیں کہ انسان دوستی پر مبنی امداد کسی رکاوٹ کے بغیر یمن تک پہنچے اور زخمیوں کے علاج یا ان کو کسی دوسرے ملک منتقل کئے جانے کا راستہ ہموار کیا جائے لیکن افسوس کہ ابھی تک یہ راستہ ہموار نہیں ہوسکا ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۸۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬