13 October 2016 - 23:23
News ID: 423820
فونت
حجت الاسلام سید محمود علوی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزير نے کہا : سامراجی طاقتیں اور ان سے وابستہ علاقائي طاقتیں ایران کے اندر دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہی ہیں ۔
حجت الاسلام سید محمود علوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزير حجت الاسلام سید محمود علوی نے تہران میں شام غریباں کے موقع پر اپنے ایک گفت و گو میں کہا : عاشور کے دن صوبہ فارس میں تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کارروائی کو خفیہ اداروں  نے ناکام بنادیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران میں دہشت گردوں کے منصوبہ ناکام کر دئے گئے ہیں عوام کی دعاؤں اور عبادات کے نتیجے میں امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے صوبہ فارس میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

محمود علوی نے کہا : گرفتار کئے گئے ان دہشت گردانہ منصوبے میں ملوث تمام دہشت گرد غیر ملکی تھے جنھیں حراست میں لے لیا گيا ہے اور جن کے قبضہ سے ۱۰۰ کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، ہتھیار اور دیگر جنکی وسائل ضبط کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا : سامراجی طاقتیں اور ان سے وابستہ علاقائي طاقتیں ایران کے اندر دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہی ہیں لیکن موقع ملتے ہی امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہی ان پر کاری ضرب وارد کردیتے ہیں اور ان کےتمام شوم منصوبوں کو نقش بر آب کردیتے ہیں۔

سید محمود علوی نے کہا : صوبہ فارس کے عوام کے تعاون سے وزارت اطلاعات کے اہلکاروں نے سیکورٹی ایجنسیوں نے تکفیری دہشت گرد گروہوں کے امن مخالف منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے تاکید کی : قرآئن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ سازش ایران میں مذہبی اختلافات پھیلانے کے مقصد سے سرحد پار تیار کی گئی تھی جو کہ عوام کی ہوشیاری کی بدولت ناکام ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں مختلف طریقہ سے دشمن افراتفری پھیلانے کی ناکام کرشش کر ہا ہے، لکن ملک کی قوی خفیہ ایجنسی ہمیشہ کی طرح اسلام دشمن عناصر کی سازش ناکام کر دیتی ہے ۔/۹۸۹ف۹۳۰/ک۳۵۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬