14 October 2016 - 00:54
News ID: 423825
فونت
شام کے شہر حلب میں دہشت گردوں نے ایک اسکول پر مارٹر گولے سے حملہ کیا ہے۔
شام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر حلب میں واقع ایک اسکول پر دہشت گردوں نے جمعرات کے دن مارٹر گولے سے حملہ کیا ہے۔جس کے نتیجے میں کم از کم چار بچے جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بدھ کے دن بھی دہشت گردوں نے دمشق کے مشرقی اور شمال مغربی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا تھا۔

 شام سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق کوکب قصبے کے مضافات میں شام کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پچاس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کا اہم سرغنہ حنان ابواللیث بھی شامل ہے۔  اس جھڑپ میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کو مارچ سنہ دو ہزار گیارہ سے غیر ملکی دہشت گردوں کی پیدا کردہ بدامنی کا سامنا ہے۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬