14 October 2016 - 09:26
News ID: 423830
فونت
صادق حسین جابری انصاری:
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ صادق حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں جنگ اور سیاست دونوں میدانوں میں ناکامی سے دو چار ہوگیا ہے۔
حسین جابری انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صادق حسین جابری انصاری نے فارس خبر رساں ایجنسی میں آج شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ صنعا میں یمنی عوام کا قتل عام سعودی حکام کی نادانی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی پالیسی کا حصہ ہے۔

صادق حسین جابری انصاری کا کہنا تھا کہ یمن کےعوام سعودی عرب کے حکام  کی نادانی اور جارحیت کی بھینٹ چڑھے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کو سابقہ حالت پر لے جانے کاخواب دیکھ رہا تھا لیکن وہ خود یمنی عوام کے ساتھ براہ راست جنگ میں الجھ کر رہ گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ سعودی عرب کے حکام کو یا تو اسی طرح اپنی شکست قبول کر لینی چاہئے جس طرح اسرائیل نے لبنان کے ساتھ جنگ میں اپنی شکست تسلیم کر لی تھی اور سعودی عرب کو ثابت قدمی پر فرار کو ترجیح اور اپنی بے نتیجہ جنگ کو ختم کر دینا چاہئے ۔

صادق حسین جابری انصاری نے وضاحت کی : یا پھر سعودی عرب کو اسی طرح تھکا دینے والی جنگ جاری رکھ کر اپنی پالیسیوں اور قتل عام کے نتیجے کا منتظر رہنا چاہئے جس طرح روس نے افغانستان میں جنگ جاری رکھی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬