14 October 2016 - 21:28
News ID: 423832
فونت
عراقی وزارت خارجہ:
عراقی حکومت نے اپنے ملک کی عوامی رضاکار فورس کے خلاف سعودی وزیر خارجہ کے بیان کو بیہودہ قرار دیتے ہوئے کہا : الحشد الشعبی عراقی قوم کے لئے باعث افتخار ہے۔
عراقی فوج

 

سعودی وزیر خارجہ کے بیان پر عراق کا سخت رد عمل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت خارجہ نے جمعے کو اپنے بیان میں کہا : عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے خلاف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا بیان عراق سے سعودی حکومت کی دشمنی کی علامت ہے -

عراقی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ کا بیان دہشت گردوں کے خلاف عوامی رضاکار فورس کی کامیابیوں پر جھنجھلاہٹ کی غمازی کرتا ہے -

عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا : الحشد الشعبی داعش کے خلاف کامیابیوں میں عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔

اس درمیان عراق کے نیشنل الائنس کے سربراہ عمار حکیم نے عوامی رضاکارفورس کے بارے میں فرقہ واریت سے متعلق ہر قسم کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا : دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوامی رضاکار فورس کی کامیابیوں کے پیش نظر اس کے خلاف الزامات عائد کرنا وہ بھی ایک ایسے وقت جب سعودی عرب نے صنعا میں بھیانک جرم کا ارتکاب کیا ہے اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے جمعرات کو اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بے بنیاد دعوی کیا تھاکہ الحشد الشعبی عراق میں فرقہ واریت پھیلا رہی ہے - یہ بیہودہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عراق کی الحشد الشعبی یا عوامی رضاکار فورس میں عراق کے شیعہ نوجوانوں  کے ساتھ ساتھ سنی اور قبائلی نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں ۔۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۰۴ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬