15 October 2016 - 13:35
News ID: 423851
فونت
حجت السلام آغا علی رضوی:
سرزمین پاکستان کے شیعہ رھنما نے عاشورائے محرم پر سکیورٹی اداروں، اسکاوٹس، محکمہ برقیات اور محکمہ صحت کی بہترکارکردگی کو لائق تحسین بتایا ۔
حجت السلام آغا علی رضوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ حجت السلام آغا علی رضوی نے

انہوں نے کہا: محرم الحرام بلخصوص عاشورائے محرم کے موقع پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی مجموعی طور پر اطمینان بخش رہی اور بہتر سکیورٹی انتظامات پر جی بی پولیس، آرمی کے جوان، جی بی اسکاوٹس اور انتظامیہ کی مجموعی کاوش لائق تحسین ہے۔

حجت السلام رضوی نے کہا : گلگت بلتستان میں انتظامی فورسز کے علاوہ دیگر اسکاوٹس بلخصوص العباس اسکاوٹس، امامیہ اسکاوٹس وغیرہ کی کارکردگی بھی لائق صد تحسین ہے، جنہوں نے رضاکارانہ طور پر سکیورٹی خدمات سر انجام دیں۔

انہوں نے تاکید کی : انتظامیہ اور فورسز کے علاوہ ریسکیو کی ٹیموں کی کاوشیں، محکمہ صحت کے عملوں کی کاوشیں بھی لائق تحسین و تعریف ہیں، سابقہ روایات کے برخلاف اس بار محکمہ برقیات نے جس انداز میں محرم الحرام میں بجلی لوڈشیڈنگ پر قابو کی وہ بھی مجموعی طور پر بہتر اور لائق تعریف ہے۔

پاکستان کے شیعہ عالم دین نے حکومت سے مطالبہ کیا: سکیورٹی ادارے بلخصوص پولیس کے جوانوں کی وقت کے تقاضوں کے مطابق تربیت کے اقدامات اٹھائے بلخصوص انہیں وقت کے چیلننجز کے مطابق اسلحے سے لیس کریں۔

انہوں نے مزید کہا : محرم الحرام کے پہلے عشرے میں انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کے دیگر شہروں سے علماء کی آمد پر پابندی سے یہ تاثر پیدا ہوگیا ہے کہ عزادارں کی وجہ سے بدامنی ہوتی ہے، کیونکہ سال بھر کسی اور طبقے پر جی بی میں پابندی عائد نہیں ہوتی صرف مجالس کے آنے والے علماء پر پابندی افسوسناک اور شرمناک تھی۔ اس میں بیلنس کرنے کے لیے کعلدم جماعتوں کے افراد پر پابندی عائد کر کے کھاتہ برابر کرنے کی کوشش کی جبکہ محرم میں کلعدم جماعتوں کے افراد کا نہ کوئی جی بی میں کام ہے اور نہ انکی جی بی میں آمد کے حوالے سے کوئی ماضی رہا ہے، آئندہ ایسی جانبدرانہ کارروائیوں سے باز رہے، بلخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی گلگت میں آمد پر پابندی کو سرے سے قبول نہیں کرتے اسے مارائے قانون اور آئین قرار دیتے ہیں۔

حجت السلام رضوی نے مزید کہا: ہم جب چاہے اپنے سربراہ کو گلگت میں دعوت دے سکتے ہیں، اس صورت میں جو مسائل پیدا ہونگے اسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬