16 October 2016 - 14:17
News ID: 423865
فونت
صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے انّیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
فلسطینیوں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وفا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے شمال میں واقع الجلزون کیمپ کے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا جس میں انّیس فلسطینی زخمی ہو گئے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ان زخمی فلسطینیوں میں ایک فلسطینی کی حات تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

فلسطین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قدیمی علاقے میں ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا ۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ ایک سال سے تحریک انتفاضہ بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ انتفاضۂ قدس کے شہداء کی تعداد اب بڑھ کر دو سو چوّن ہو گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬