16 October 2016 - 17:20
News ID: 423868
فونت
حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی:
امامیہ جامع مسجد گلگت کے امام جمعہ والجماعت نے کہا : وفاقی اور صوبائی حکومت بیلنس کی پالیسی اپنا رہی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔
حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کے امام جمعہ والجماعت حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام شیخ محسن علی نجفی کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا ناقابل برداشت ہے، حکومت فوری طور پر انکے نام کو شیڈول فور سے خارج کرے۔

شیخ محسن علی نجفی کا شمار پاکستان کے معتبر ترین علماء میں ہوتا ہے، انہوں نے پورے ملک میں تعلیمی اور فلاحی میدان میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں، ان کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی حمایت پوری قوم نے کی تھی تاکہ ملک بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو لیکن آج دہشتگردون اور سہولت کاروں کو سزا دینے کی بجائے قومی ایکشن پلان کے نام پر ظالم اور مظلوم دونوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دہشتگردوں کی خواہشن پر پرامن لوگوں کو تنگ کر رہی ہے جو کہ امن و امان کے خلاف سنگین سازش ہے۔  لہٰذا مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں دہشتگردی کرنے والوں اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بے گناہوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬