16 October 2016 - 21:58
News ID: 423878
فونت
لوزان اجلاس؛
امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام سے متعلق لوزان اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ شام سے متعلق رابطوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے گا۔
لوزان اجلاس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع سے موصول رپورٹ میں بیان ہوا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے لوزان کانفرنس کے بعد ہفتے کی شام نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوزان مذاکرات میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن پر تبادلہ خیال کیا گیا اور طے پایا کہ مستقبل قریب میں بحران شام کے حل کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی کہا کہ مذاکرات کا عمل جاری رکھے جانے سے امید کی جاتی ہے کہ بحران شام کے حل کا کوئی راستہ نکل آئے گا۔

واضح رہے کہ شام کے سلسلے میں لوزان کی ایک روزہ کانفرنس ہفتے کی رات ختم ہو گئی۔ اس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ، روس، سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ نیز شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے شرکت کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬