17 October 2016 - 13:32
News ID: 423893
فونت
مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے بغداد کے شیعہ نشین علاقے میں ہونے والے دھشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔
حجت الاسلام سید عمار حکیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم نے گذشتہ روز اپنے ارسال کردہ پیغام میں بغداد کے شیعہ نشین علاقے الجادریہ میں ہونے والے دھشت گردانہ حملے، کہ دو افراد کی جاں بحق ہونے اور چار افراد کے زخمی ہونے کا سبب بنا، کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے مزید کہا: ان حالات میں کہ عراقی پلیس ، فوج ، انتظامیہ ، قبائل ، پیشمرگہ اور عوامی فورس موصل میں داعش سے لڑنے کے لئے آمادہ ہورہی ہیں بعض دھشت گرد عوامی علاقے میں حملہ کر کے اپنے وجود کا اظھار کر رہے ہیں ۔

مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ نے تاکید کی کہ انتظامیہ ان دھشت گردوں سے مقابلے کے لئے مناسب تدبیریں سوچے اور اقدامات کرے ۔

انہوں نے دھشت گردوں پر ملت عراق کی پیروزی عنقریب بتایا اور کہا: ہم شھیدوں کے لئے رحمت پروردگار نیز مجروحوں کی شفا کے لئے خداوند متعال سے دعا گو ہیں  ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۹۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬