17 October 2016 - 14:04
News ID: 423894
فونت
حزب اللہ لبنان میں اگزیکٹوکونسل کے سربراہ:
حزب اللہ لبنان میں اگزیکٹوکونسل کے سربراہ نے اس بات کی تاکید کی کہ آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پر پابند ہے ۔
حجت الاسلام سید ہاشم صفی الدین

 

رسا نیوز ایجنسی کی المنار سے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان میں اگزیکٹوکونسل کے سربراہ حجت الاسلام سید هاشم صفی الدین نے جنوب یاطر کی امام بارگاہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علاقے کے حوادث یا بڑے حساب چکانے کی بنیاد پر ہیں یا پھر بڑی کشیدگی اور کچھاو کی بنا پر ، بڑے حساب چکانے میں لبنان کا کوئی کردار نہیں ہے مگر پھر بھی اسے بڑی کشیدگی اور کچھاو کی جانب ڈھکیلا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: لبنانی خود پر اعتماد و بھروسہ کریں تاکہ علاقے اور دنیا کی بڑی کشیدگی اور کچھاو میں نہ الجھیں اور بڑے حساب چکانے کی جالوں میں نہ پھسیں ، یہ وہ حقیقت ہے ہم لوگ جس کی جانب ایک عرصہ سے اشارہ کررہے ہیں اور لبنانیوں کو ملک کے مستقبل سے با خبر کر رہے ہیں ۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ لبنانیوں نے موجودہ حالات کے ائینے میں اپنا مستقبل سنوارا  ہے کہا: بیگانہ طاقتوں سے توقع رکھنے والے اگاہ رہیں کہ علاقے کے حالات و محاسبات بدل گئے ہیں ، بیگانہ افراد پر بھروسہ بے سود ہے ، لھذا سیاسی پارٹیاں خود اپنے پر اعتماد کرتے ہوئے کہ ملک کی سیاسی ، اقتصادی ، سماجی اور حتی امنیت کی مشکلات کو حل کریں ۔

حزب اللہ لبنان میں اگزیکٹوکونسل کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ آل سعود اپنے مقاصد کی تکمیل میں جھوٹی سیاست پر پابند ہے کہا: آل سعود سیاست کی آڑ میں اپنے خبیث اھداف تک پہونچنا چاہتا ہے کیوں کہ یمن کی جنگ انصارالله ، یمنی فوج اور عوامی گروہوں کے حق میں ختم ہونے والی ہے ، عراق میں بھی عراقی فوج اور عوامی فورس کے حق میں نیز شام میں بھی شامی فوج اور استقامت کے حق میں ختم ہونے والی ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۴۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬