18 October 2016 - 17:45
News ID: 423910
فونت
حسن روحانی:
ایران کے صدر نے کہا : ایران دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے خطے کے تمام ممالک کی مدد کرے گا اور تمام ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران کے دورے پر آنے والے آئیوری کوسٹ کے وزیرخارجہ عبداللہ البرٹ کے ساته ایک ملاقات میں افریقی ممالک کے ساته تعلقات کی توسیع کو قومی خارجہ کی پالیسی کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے ساتھ باہمی تعلقات اور کثیر الجہتی تعاون کو بڑهانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایران پاور پلانٹس، ڈیموں اور سڑکوں کی تعمیر کے میدان میں آئیوری کوسٹ کی مدد کے لئے تیار ہے۔

ایران کے صدر نے کہا : ایران اور آئیوری کوسٹ کے درمیان تعاون کیلئے ایک مشترکہ کمیشن کا قیام اور دونوں ملکوں کی صلاحیتوں کے جائزہ لینے کی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا : دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو اقتصادی تعاون کی ترقی کیلئے فعال اور متحرک ہونا چاہئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دہشت گردی کو جڑ سے اکهاڑنے کے لئے خطی ممالک کے درمیان اجتماعی تعاون پر زور دیا ہے۔

حسن روحانی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے خطے کے تمام ممالک کی مدد کرے گا اور تمام ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬