18 October 2016 - 21:00
News ID: 423918
فونت
فضائیہ مشقوں کے ترجمان نے کہا : گزشتہ رات ایرانی فنتوم لڑاکا طیاروں نے زمینی اہداف کو نشانہ اور تباہ کرنے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
الیکٹرانک جنگ آپریشن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں فضائیہ فورسز کی جاری جنگی مشقوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی ائیر فورس نے جدید مواصلاتی نظام بالخصوص الیکٹرانک جنگ آپریشن کے تجربات کے حوالے سے اعلی درجے کی کامیابی حاصل کی ہے۔

اصفہان میں منعقدہ 'فدایان حرم ولایت-6' نامی تین روزہ فضائیہ مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر جنرل 'مسعود روزخوش' نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وطن عزیز کے ائر فورس جوانوں نے الیکٹرانک جنگ آپریشن کرانے میں قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات ایرانی فنتوم لڑاکا طیاروں نے زمینی اہداف کو نشانہ اور تباہ کرنے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ائیرفورس نے جنگی مشقوں کے دوران مواصلاتی نظام کے انتہائی جدید وسائل بشمول محفوظ وائرلیس نیٹ ورک کو کامیابی سے تجربہ کیا اور الیکٹرانک جنگ آپریشن کے مختلف پہلووں کا بهی کامیابی سے اجرا کیا۔

بریگیڈیر روزخوش نے مزید کہا کہ الیکٹرانک جنگ آپریشن کے دوسرے مراحل میں ایرانی فالکن 50 جنگی طیاروں نے ریڈار نظام کو ناکام کرنے کے آپریشن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرضی دشمن کے فورسز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں ایف-14 اور مگ 29 لڑا طیاروں نے بهی حصہ لیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬