18 October 2016 - 21:09
News ID: 423919
فونت
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں امام بارگاہ پر دستی بم حملے میں بچہ شہید جبکہ خواتین سمیت ۲۵ سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
عباسی ہوسپیٹل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں امام بارگاہ پر دستی بم حملے میں بچہ شہید جبکہ خواتین سمیت 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر ۴ ایف سی ایریا ارم بیکری کے پاس امام بارگاہ در عباس (ع) میں خواتین کی مجلس ہو رہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ۲ نامعلوم مسلح افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دستی بم حملے کے نتیجے میں ۱۳ سالہ لڑکا فراز ولد بشیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ خواتین سمیت 25 سے زائد افراد جن میں سید نواب ولد احمد علی، سید شمیم رضا ولد سید آل رضا، محمد رضا ولد آل رضا، سلمہ دختر محمد، جمیلہ منظور دختر خورشید، غوثیہ حیدر دختر وسیم حیدر، شمیم اختر سبحان، جمشید ولد اشرف، فیضان ولد ایوب شامل ہیں زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دیگر زخمی افراد کا عباسی شہید اسپتال میں علاج جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اطراف کی کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ علاقے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬