18 October 2016 - 21:13
News ID: 423920
فونت
بہرام قاسمی :
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہونے اور اس ملک میں مکمل امن و استحکام کے قیام تک عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ رہے گا-
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں دہشت گردوں کے محاصرے سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موصل کا مسئلہ بہت سنجیدہ اور علاقے خاص طور پر حکومت عراق کے لئے بہت بنیادی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  یہ اچھی خبر ہے کہ موصل کی کاروائی کا آغاز بہت سنجیدگی سے، اور حکومت عراق کی خواہش اور ہم آہنگی سے شروع ہوچکا ہے جو موصل کی آزادی تک جاری رہے گا-

قاسمی نے امید ظاہر کی کہ عراق کی حکومت اور فوج اس ملک کو دہشت گردوں کے شر سے نجات دلائے گی اور عراق میں امن قائم ہوگا-

واضح رہے کہ موصل کی آزادی کی کاروائی کا آغاز پیر سترہ اکتوبر کو چھ محوروں سے ہوچکا ہے-

موصل عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جو جون دوہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کے قبضے میں ہے- /۹۸۹/ف۹۴۰/ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬