‫‫کیٹیگری‬ :
19 October 2016 - 14:24
News ID: 423925
فونت
آیت الله مجتهد شبستری:
تبریز کے امام جمعہ نے امریکا کی بد عہدیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم سبھی اور پوری دنیا نے اس بات کو محسوس کرلیا ہے کہ ایران اور ۵+۱ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور معاھدے میں امریکا نے نہ فقط اپنے کئے عہد و پیمان پر عمل نہیں کیا بلکہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں ۔
آیت الله مجتهد شبستری


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ مشرقی آذربائجان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور تبریز کے امام جمعہ آیت الله محسن مجتهد شبستری نے شهید آیت الله قاضی طباطبائی کی 37 سالگرہ کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا: طول تاریخ میں ایران اور امریکا کے روابط ملت ایران کے حق میں امریکییوں جنایت کی بیان گر رہی ہے ۔

انہوں نے ایران و امریکا کے سیاسی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان روابط کا آغاز ناصرالدین شاہ کے زمانے سے ہوا کہا: تاریخ بیان گر ہے کہ جنایت کار امریکا نے ھمیشہ اپنے سامراجی اور  آمری مقاصد کی دستیابی میں ملت ایران کو تدارک نا پذیر نقصان پہونچایا ہے  ۔

تبریز کے امام جمعہ نے رضا شاہ پہلوی کے زمان حکومت میں قانون سرسپردگی (Capitulation) کے مصوب کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایران میں قانون سرسپردگی (Capitulation) کا اجراء امریکا کی دیگر استعماری چالوں میں سے تھا کہ جو امام خمینی (ره) کی شدید اعتراضات سے روبرو ہوا اور اسے ناکامی سے روبرو کردیا گیا ۔

نہوں نے برجام معاھدے میں امریکییوں کی بد عہدی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملت ایران کی جانب سے تمام معاہدے پر عمل کئے جانے کے باوجود ابھی تک امریکن نے اپنے معاہدے پر عمل نہیں کیا اور آئے دن ان کی گستاخیاں بڑھتی جارہی ہیں ۔

صوبہ مشرقی آذربائجان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے امریکی وزیر خارجہ کے گستاخانہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پابندیوں کے خاتمے کے ضروری شرط حزب اللہ جیسے گروہ استقامت کی عدم حمایت ہے کہا: یہ شرطیں ملت ایران کے ساتھ امریکییوں کی کھلی دشمنی کا بیان گر ہے اور درحقیقت وہ ایران کے استقامتی جزبات کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی نے مذاکرات سے پہلے امریکا کی بد عہدی سے با خبر کیا تھا کہا : ہم سبھی اور پوری دنیا نے اس بات کو محسوس کیا کہ ایران اور ۵+۱ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور معاھدے میں امریکا نے نہ فقط اپنے کئے عہد و پیمان پر عمل نہیں کیا بلکہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۴۲۶

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬