21 October 2016 - 23:44
News ID: 423979
فونت
لیاقت بلوچ:
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا: امریکہ سے کوئی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔
لیاقت بلوچ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا: امریکہ سے کوئی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہا:‌ ملک کو سب سے زیادہ خطرہ کرپشن کے ناسور سے ہے، پاکستان جب بھی مشکل میں آیا ہے، اس نے امریکہ کی طرف دیکھا ہے، اب پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا۔؟؟

لیاقت بلوچ نے کہا:‌ اس سلسلے میں امریکہ سے کوئی توقع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ امریکہ نے کبھی بھی پاکستان کی مدد نہیں کی۔ جب بھی پاکستان اور بھارت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا وقت آتا ہے، امریکہ اپنا وزن بھارت کے پلڑے میں ڈال دیتا ہے۔ اس کے برعکس چین نے ہر فورم پر پاکستان کی آواز میں آواز ملائی ہے اور پاکستان کے کاز کی حمایت کی ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے اپنی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث ایران، افغانستان اور سعودی عرب کو بھی ناراض کر لیا ہے اور ان کیساتھ بھارت نے اپنے تعلقات مستحکم کر لئے ہیں۔ اگر ہماری وزارت خارجہ میں کوئی وزیر ہوتا اور ہم اپنے ان دوستوں کیساتھ رابطے میں رہتے تو مودی کے وہاں شاندار استقبال نہ ہوتے۔ آج وہ افغانستان جس کیلئے ہم نے تن من دھن لگا دیا، وہ بھی ہم سے صرف اس لئے نالاں ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں ہیں، ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا:‌ حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ملکی نظام تباہ ہوچکا اور عوام بدحال ہیں۔ بیرونی قوتیں ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا چاہتی ہیں، ملک کو سیکولر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، ایسے میں دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم قیام امن کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ ہم ان بیرونی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوم متحد ہے اور پاکستان دشمن کامیاب نہیں ہوں گے، اس سازش میں را خصوصی طور پر کام کر رہی ہے، لیکن ہماری قوم بیدار ہے اور سازشوں کا ادراک رکھتی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬