22 October 2016 - 18:25
News ID: 423990
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کرکوک میں مجلس عزا پر امریکی اتحاد کے فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بھرام قاسمی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اس اندوہناک سانحے پر عراقی حکومت اورعوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور اس میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ بےگناہوں اورعزاداراوں پر حملے کا کوئی بھی عذر قابل قبول نہیں ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کتنی ستم ظریفی ہے کہ عراق کے عوام کو ایک جانب دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب بیرونی ممالک بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر عراقی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعے کے روز جنوبی کرکوک کے ضلع داقوق میں ایک مسجد پر بمباری کردی تھی جس میں خواتین اوربچوں سمیت بیس افراد شہید اور پینتالیس زخمی ہوگئے تھے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬