18 October 2009 - 13:10
News ID: 424
فونت
رهبر معظّم انقلاب اسلامی نے سنگال کے صدر جمهوریہ سے ملاقات میں :
رسا نیوز ایجنسی - رهبر معظم انقلاب اسلامی نے سنگال کے صدر جمهوریہ سے ملاقات میں کہا : اسلامک کانفرنس ارگنائزیشن کی تشکیل کا مقصد مسئله فلسطین کو حل کرنا ہے.
آيت اللہ العظمي خامنہ اي



رسا نیوز ایجنسی کی دفتر رهبر معظم کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے افریقی ملک سینیگال کے صدر عبد اللہ واد سے ملاقات میں اسلامی ملکوں کے اتحاد و یکجہتی کو اسلام جمہوریہ ایران کے عالمی اہداف کا جز قرار دیا اور دونوں ملکوں کے تجارتی، اقتصادی و صنعتی روابط کے فروغ کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنے تجربات اور حصولیابیاں اسلامی ممالک کو منتقل کرنے کو تیار ہے۔


قائد انقلاب اسلامی نے اس وقت او آئی سی کی صدارت سینیگال کے پاس ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: اس تنظیم کی تشکیل کا مقصد مسئلہ فلسطین پر توجہ دینا ہے لہذا مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں کردار ادا کرنے کے تعلق سے او آئی سی کی ذمہ داریاں اور ساتھ ہی وسائل و امکانات بہت زیادہ ہیں اور آج ظلم کی چکی میں پسنے والی بے سہارا فلسطینی قوم کو عالم اسلام کی سطح پر صحیح، محکم اور منصوبہ بند اقدام کی ضرورت ہے۔


قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سامراجی طاقتوں اور بعض اسلامی ممالک کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت و امداد کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: مسلمان قوموں کی خواہش فلسطین کی مدد ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ او آئی سی فلسطینی مظلومین کے دلوں میں امید کی شمع روشن کرے۔


اس ملاقات میں سینیگال کے صدر عبد اللہ واد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے سفر پر اظہار مسرت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعاون اور تعلقات کی سطح کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ عالم اسلام میں ایران کا خاص مقام ہے اور اس ملک کے تجربات او آئی سی اور عالم اسلام کے لئے بلا شبہ بہت ارزش مند اور مفید ہیں۔ سینیگال کے صدر اور او آئی سی کے سربراہ عبد اللہ واد نے ایران میں صدارتی انتخابات کے با شکوہ انعقاد اور اس کے نتائج پر خوشی ظاہر کی۔


اس ملاقات میں حسب دستور صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد بھی موجود تھے۔

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬